ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاک افغان سرحدی باڑ کیلئے دو ارب روپے مختص: تجزیہ کار

پاک افغان سرحدی باڑ کیلئے دو ارب روپے مختص: تجزیہ کار

Fri, 31 Mar 2017 18:37:38    S.O. News Service

واشنگٹن،31مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان نے افغانستان کے ساتھ جس طرح باڑ لگانا شروع کی ہے، اس کی امریکہ اور میکسیکو کے درمیان تعمیر ہونے والی دیوار کے ساتھ کیا مشابہت ہو سکتی ہے۔اس پر نفیسہ ہودھ بھائے نے فاٹا کے سابق سکیورٹی سربراہ، بگیڈئر (ر) محمود شاہ، افغان نڑاد صحافی سمیع یوسف زئی اور واشنگٹن میں ایک اخباری مدیر، علی عمران سے بات کی۔برگیڈئر محمود شاہ کا کہنا تھا کہ یہ باڑ امریکہ اور میکسیکو کی دیوار سے خاصی مختلف ہوگی۔ بقول اْن کے، ”باڑ کے ساتھ جگہ جگہ فوج بھی تعینات ہوگی“۔ اْنھوں نے کہا کہ اِس کے لیے دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔سمیع یوسف زئی کا خیال تھا کہ پاکستان دفاع سے زیادہ یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ وہ ’ڈورنڈ لائن‘ کے اطلاق میں سنجیدہ ہے، جب کہ علی عمران کا خیال تھا کہ پاکستان کے باڑ لگانے کے دورر رس نتائج برآمد ہوں گے۔


Share: